Sunday, April 18, 2021

برسلز : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ

*برسلز : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ*


*برسلز : 17اپریل  2021*


بلجیم کے دارلحکومت برسلز میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے محکوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعہ کے روز ہونےوالے مظاہرے کا انتقاد کشمیر کونسل یورپ نے کیا تھا ۔ مظاہرے کے شرکا ءنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی فوری طور پر رکوانے اور مقبوضہ علاقے سے بھارتی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے مظاہرے کے اختتام پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم رکوانے کیلئے ایک موثر کردار اداکرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری خصوصاً یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور پرتشدد واقعات کا فوری نوٹس لیں۔علی رضا سید نے کشمیری حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔


*Official News Service*

https://t.me/AAMJKASMEEROFFICIAL

برسلز : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ

*برسلز : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ* *برسلز : 17اپریل  2021* بلجیم کے دارلحکومت برسلز میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں...